افریقی ممالک میں روانڈا (Rawanda) وہ واحد ملک ہے جہاں پلاسٹک کے تھیلوں پر مکمل پابندی ہے۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق روانڈا میں اگر کسی شہری کو پلاسٹک کا تھیلا استعمال کرتے وقت پکڑا گیا، تو اسے 100 تا 150 ڈالر جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔
تحقیق کے مطابق روانڈا تمام افریقی ممالک میں وہ واحد ملک ہے جہاں نہ صرف پلاسٹک کے تھیلوں پر مکمل پابندی ہے بلکہ یہ اس گند سے مکمل طور پر پاک بھی ہے۔
اس طرح "The New York Times” کی تحقیق کہتی ہے کہ روانڈا میں جس شخص کے ساتھ پلاسٹک کا تھیلا دیکھا جاتا ہے، اسے سخت شرمندہ کیا جاتا ہے یا اُسے جیل بھیجا جاتا ہے۔