ایک تحقیق کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ اخبار حجام کی دکان پر پڑھا جاتا ہے۔ ایسی ہی ایک تحقیق میں یہ بھی رقم ہے کہ خانگی مسائل سے لے کر ملکی اور بین الاقوامی مسائل تک ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا جس پر حجام کی دکان میں گرما گرم بحث نہ ہوتی ہو۔ شائد ان باتوں کو دیکھتے ہوئے انگلینڈ کی انتظامیہ نے حجام کی دکان پر ایک "خاموش کرسی” (Quiet Chair) متعارف کرائی ہے۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق مذکورہ کرسی ان لوگوں کے لیے ہے، جو دنیا جہاں کے مسائل سے تنگ ہوں اور بال یا شیو بناتے وقت کسی سے ایک بھی لفظ سننے یا بولنے کے روادار نہ ہوں۔