دنیا میں سب سے زیادہ تہذیب یافتہ ملک مانے جانے والے جاپان میں تمباکو نوشی نہ کرنے والے ملازمین کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی تحقیق کے مطابق جاپان کی ایک کمپنی "Piala Inc” نے تمباکو نوشی نہ کرنے والے ملازمین کے لیے سالانہ چھے چھٹیوں کا اہتمام کیا ہوا ہے۔
تحقیق کے مطابق چوں کہ تمباکو نوشی کرنے والے کام کے دوران میں جو وقت پورا سال سگریٹ نوشی میں گزارتے ہیں، اس سے تقریباً چھے دن بنتے ہیں۔ اس لیے جاپانی کمپنی نے تمباکو نوشی نہ کرنے والے ملازمین کو انعام کے طور پر سالانہ چھے چھٹیوں کا اہتمام کیا ہے۔