یہ جان کر رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا (California) کے مشہور پارک "Sequoia National Park” میں اتاری جانے والی اس تصویر کے دوسرے ہی لمحے دونوں بھائیوں پر آسمانی بجلی گری۔
"hoaxorfact.com” کی تحقیق کے مطابق اگست 1975ء کو اتاری جانے والی اس تصویر میں دونوں بھائیوں پر کِلک (Click) کے دوسرے ہی لمحے آسمانی بجلی گری۔ نتیجتاً بائیں ہاتھ پر کھڑا بھائی موقع پر ہلاک جب کہ دائیں ہاتھ پر کھڑا چند دن بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔ تحقیق کے مطابق تصویر اتارنے والی بہن بھی آسمانی بجلی کی زد میں آئی تھی۔