"technabob.com” نامی ایک انگریزی ویب سائٹ نے عجیب و غریب کرسی متعارف کی ہے جسے آپ پہن لیں اور بغیر کسی تکلیف کے اس کے ساتھ گھومیں پھریں۔
مذکورہ ویب سائٹ کے مطابق آپ اس کرسی کو پہننے کے بعد اس کے ساتھ عام روٹین کی طرح چل پھر سکتے ہیں اور جہاں آپ کو بیٹھنے کی ضرورت پڑے، بغیر کسی تکلیف کے بیٹھ جائیں۔ ویب سائٹ اس کا نام "Bionic Chair” رقم کرتی ہے۔