معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے مشہور انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق بم کو سونگھنے والے کتے (Bomb-sniffing Dogs) جب بم یا دوسرے بارودی مواد کو سونگھ لیتے ہیں, تو یہ ان کی تربیت کا حصہ ہوتا ہے کہ وہ دیگر کتوں کی طرح بھونکتے نہیں بلکہ اپنی جگہ پر خاموشی سے بیٹھ جاتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق یوں ان مخصوص کتوں کے ساتھ ڈیوٹی دینے والے سیکورٹی اہلکاروں کو پتا چل جاتا ہے اور وہ آگے کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے متحرک ہوجاتے ہیں۔