معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق تصویر میں نظر آنے والا یہ جمناسٹ دنیا کے باہمت ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہے۔
تحقیق کے مطابق اس جاپانی جمناسٹ کا نام "Shun Fujimoto” ہے۔ اس کی ہمت کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ 1976ء کے اولمپکس مقابلوں میں یہ اپنا گُٹھنا تڑوا بیٹھا اور کھیل کے آخر تک تکلیف سہتا رہا۔ معجزاتی طور پر اس نے زبردست طریقے سے اپنے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ یوں کسی کو اِس حادثہ کے بارے میں پتا نہ چلا اور بالآخر اس اس جمناسٹ کی ناقابلِ یقین ہمت نے جاپان کی پوری ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرکے گولڈ میڈل جتانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔