معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے مشہور انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق چائینہ کے رہائشی "Peng Shuilin” دنیا کے باہمت اور دریا دل انسانوں میں سے ایک ہیں۔
تحقیق کے مطابق ایک خوفناک حادثہ جس میں ٹرک "Peng Shuilin” کے جسم پر چڑھ دوڑا، جس سے اس کے جسم کا آدھا حصہ نہ صرف بری طرح متاثر ہوا بلکہ بعد میں اس کے دونوں پاؤں کاٹ دیے گئے۔ اتنے بڑے حادثے کے رونما ہونے کے بعد اس باہمت انسان نے حوصلہ نہیں ہارا اور زبردست طریقے سے علاج پورا ہونے کے بعد بھرپور زندگی جینے کا قصد کر بیٹھا۔

Peng Shuilin کا شروع کردہ سپر سٹور جہاں ہر چیز آدھی قیمت پر ملتی ہے۔

تحقیق کے مطابق اس باہمت انسان نے آگے چل کر نہ صرف ایک کامیاب کاروباری شخصیت ہونے کا اعزاز حاصل کیا بلکہ ایک زبردست سپر سٹور "Half man, half price store” کے نام سے کھولا جس میں اب ہر چیز آدھے داموں فروخت ہوتی ہے۔