"pintrest.com” پر شائع ہونے والی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق نیپال میں اپنے پالتو کتوں کی وفاداری اور دوستی کو دیکھتے ہوئے ایک دن ان کے لیے مختص کیا گیا ہے، جسے پوری قوم نہایت جوش و جذبے کے ساتھ مناتی ہے۔
تحقیق کے مطابق اس روز اہلِ نیپال اپنے پالتو کتے پر پھولوں کی پتّیاں نچھاور کرتے ہیں، اس کے گلے میں ہار ڈالتے ہیں اور اس کو انواع و اقسام کے کھانے بھی کھلاتے ہیں۔ یوں سارا دن اس وفادار جانور کے ناز و نخرے اٹھائے جاتے ہیں۔