معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے مشہور انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق تصویر میں نظر آنے والے مشی گن (Michigan) کے اس چھوٹے سے خاندان کے پاس ایک بہت ہی انوکھا ریکارڈ ہے۔
تحقیق کے مطابق تصویر میں نظر آنے والی خاتون کا نام "Barbara Soper” ہے، جس نے اپنے پہلے بچے کو 8 اگست 2018ء کو جنم دیا۔ اس طرح دوسرے بچے کو 9 ستمبر2009ء کو جنم دیا جب کہ تیسرے بچے کو 10 اکتوبر 2010ء کو جنم دے کر ایک انوکھا ریکارڈ بنایا۔ ان تواریخ کو سمجھنے کے لیے اگر انہیں عددی شکل میں لکھا جائے، تو ہی ریکارڈ کے انوکھے ہونے کا احساس ہوجاتا ہے۔ ذکر شدہ تینوں تواریخ کی عددی شکل کچھ یوں بنتی ہے: (08/08/08, 09/09/09, 10/10/10)
کیوں بھئی، ہے ناں انوکھا ریکارڈ؟