معلوماتِ عامہ کے حوالے سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق یہ تصویر دنیا کے سب سے بڑے ’’سویمنگ پول‘‘ کی ہے۔
تحقیق کے مطابق یہ سوئمنگ پول ’’چلی‘‘ (Chile) کے علاقہ "The San Alfonso del Mar Resort” میں تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کی لمبائی 1,013 میٹر (ایک کلومیٹر اور تیرہ میٹر یا 3,324 فٹ) ہے۔ اس طرح اس کی گہرائی 35 میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
مذکورہ سویمنگ پول کتنا بڑا ہے؟ اس کا اندازہ تحقیق کے مطابق اس بات سے باآسانی لگایا جاسکتا ہے کہ اس میں سویمنگ کے علاوہ کشتی رانی بھی کی جاتی ہے۔