معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق انڈیا کے علاقہ کوچی (Kochi) میں "Papadavada” نامی ایک ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے غریبوں کو مفت کھلانے کا ایک عجیب و غریب طریقہ اپنایا ہے۔
تحقیق کے مطابق ریسٹورنٹ کے باہر ایک فریج رکھا گیا ہے، جس میں کھانا آرڈر کرنے والے خوب سیر ہوکر کھانے کے بعد بچ جانے والا کھانا اپنے ہاتھوں سے اندر رکھ دیتے ہیں اور ضرورت مند آکر اس سے اپنی ضرورت کے مطابق کھانا اٹھا کر گھر کی طرف چل پڑتے ہیں۔