معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق دنیا بھر سے بنکوں پر ڈاکا ڈالنے کا ڈیٹا جمع کیا گیا، جس سے پتا چلا کہ جمعہ کے روز پوری دنیا میں سب سے زیادہ ڈاکے ڈالے جاتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق اس مقصد کے حصول کے لیے جمعہ کے روز صبح 9 بجے سے لے کر 11 بجے تک کا وقت آئیڈیل ہوتا ہے۔
اس طرح تحقیق میں یہ بھی درج ہے کہ بدھ کے روز بنکوں پر ڈاکے کم ڈالے جاتے ہیں اور جتنے ڈالے گئے ہیں، ان کے لیے  موزوں ترین وقت دوپہر 3 بجے سے لے کر شام 6 بجے تک کا تھا۔