شری بک سنٹر (Shree Book Center) کی شائع کردہ کتاب "Five hundred one Wonderful Facts” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق "The Royal Dragon Restaurant” دنیا کا سب سے بڑا ریسٹورنٹ ہے۔
تحقیق کے مطابق بینکاک (Bangkok) تھائی لینڈ (Thailand) میں قائم اس ریسٹورنٹ میں ایک وقت میں 5,000 لوگوں کے کھانے پینے کا بندوبست کیا جا سکتا ہے جب کہ یہاں پر ہر وقت 600 ویٹرز خدمات انجام دینے کے لیے مستعد کھڑے ہوتے ہیں۔

ویٹرز مخصوص لباس اور پاؤں میں رولر سکیٹس پہنے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

تحقیق کے مطابق یہاں کے ویٹرز وقت بچانے اور بسا اوقات بروقت کسٹمرز کو کھانے پینے کی اشیا پہنچانے کی غرض سے رولر سیکٹس (Roller Skates) کا استعمال کرتے ہیں۔