شری بک سنٹر (Shree Book Center) کی شائع کردہ کتاب "Five hundred one Wonderful Facts” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق”Angelfishes” مچھلیوں کی اقسام میں سے ایک عجیب و غریب قسم ہیں۔ تحقیق میں درج ہے کہ ان کی مدرانہ شفقت دنیا میں مثالی ہے۔ اس بات کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا ہے کہ "Angelfishes” کی مادہ انڈوں کو آخر وقت تک اپنے منھ میں رکھتی ہے۔ یہاں تک کہ اس سے بچے نکل آتے ہیں اور تب ہی مادہ مچھلی اپنے بچوں کو پانی میں کُھلا چھوڑتی ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق مچھلی کی یہ قسم جنوبی امریکہ میں پائی جاتی ہے اور اس کی جسامت زیادہ سے زیادہ پانچ انچ پر محیط ہوتی ہے۔