"ٹیلر برڈ” (Tailor Bird) ایک ایسا پرندہ ہے جو اپنا گھونسلا پودوں کے پتّوں کو عجیب و غریب طریقے سے سی (Sew) کر بناتا ہے۔
شری بک سنٹر (Shree Book Center) کی شائع کردہ کتاب “Five hundred one Wonderful Facts” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق "ٹیلر برڈ” (درزی پرندہ) اپنے گھونسلے کے لیے پتّوں کے آخری سروں کو آپس میں بڑی مہارت کے ساتھ سیتا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے سوئی کا کام وہ اپنی چونچ سے جب کہ تار کا کام پودوں کے ریشوں (Fibers) سے لیتا ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق ٹیلر برڈ ایک ایشیائی پرندہ ہے۔