ادارہ شری بک سنٹر (Shree Book Center) کی شائع کردہ کتاب "Five hundred one wonderful facts” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق ہاتھی ایک دن میں تقریباً 150 کلوگرام تک خوراک باآسانی کھا لیتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک عام ہاتھی تقریباً 180 لیٹر تک پانی بھی غٹاغٹ پی جاتا ہے، مگر عجیب و غریب بات اس تحقیق کی کچھ اور ہے۔
وہ یہ کہ جب ہاتھی کا بچہ مرجاتا ہے، تو ہتھنی اس کی لاش کو کئی دن تک خود سے جدا کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتی اور جہاں وہ جاتی ہے، مردہ بچہ ساتھ لیے ہوتی ہے۔