دنیا کی سب سے بڑی زبان "منڈارن چائنیز” (Mandarin Chinese) ہے۔ یہ تحقیق چھاپی ہے ادارہ "شری بک سنٹر” (Shree Book Center) کی شائع کردہ کتاب”Five hundred one wonderful facts” نے۔
تحقیق میں آگے درج ہے کہ "منڈارن چائنیز” کے بعد دنیا کی دوسری بڑی زبان انگریزی (English)، تیسری ہندی (Hindi & Urdu)، چوتھی ہسپانوی (Spanish) اور پانچویں روسی (Russian) زبان ہے۔
"منڈارن چائنیز” زبان کو دنیا کی سب سے بڑی زبان کیوں مانا جاتا ہے؟ اس حوالہ سے وکی پیڈیا کی 2010ء کی ایک تحقیق کہتی ہے کہ یہ 960 ملین (یعنی چھیانوے کروڑ) لوگوں کی زبان ہے۔ اب اندازہ لگائیں کہ 8 سال گزرنے کے بعد اس زبان میں کتنے لوگوں کا اور اضافہ ہوچکا ہوگا؟