معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک تحقیق کے مطابق یورپ میں قرونِ وسطیٰ (Middle ages) میں باتونی خواتین کو چُپ رکھنے یا پھر سزا دینے کی خاطر ان کے سروں کو پنجرہ میں بند رکھا جاتا تھا۔

وہ پنجرہ جو باتونی خواتین کا منھ بند رکھنے کے لیے ان کے سر کو پہنایا جاتا تھا۔

تصویر کا پغور جائزہ لیجیے جس میں صاف طور پر نظر آتا ہے کہ یہ پنجرہ عجیب قسم کا ہوتا تھا۔ اسے سر پر رکھا جاتا تھا اور زبان بندی کی خاطر اس میں زبان ہی کی سائز کی لوہے سے بنی ایک چیز رکھی جاتی تھی، جس کی وجہ سے باتیں کرنا تو کیا زبان ہلانا تک ممکن نہ ہوتا۔