معلومات عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی سرگرم ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک تحقیق کے مطابق پوری دنیا میں اتنے شیر نہیں پائے جاتے، جتنا کہ ان کے مجسمے تعمیر کرکے مختلف جگہوں پر سجائے گئے ہیں۔
اس طرح انگریزی ہی کی ایک اور ویب سائٹ "mirror.co.uk” اپنی تحقیق میں شیروں کے مجسموں کے حوالہ سے کہتی ہے کہ صرف لندن میں 10 ہزار کے قریب شیر کے مجسمے مختلف جگہوں پر نصب کیے جا چکے ہیں۔