کیا آپ جانتے ہیں کہ شکاگو امریکہ دنیا کے ان شہروں میں شامل ہے جہاں چھوٹی چھوٹی باتوں پر قتل عام کا ہونا ایک عام سی بات ہے؟
جی ہاں، ایسا ہی ہے۔ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق 2001ء سے لے کر اب تک امریکی شہر شکاگو میں جتنے لوگ مختلف گروپوں کی لڑائی (Gang wars) میں مرے ہیں، تقریباً اتنے ہی لوگ افغانستان میں ملکی و غیر ملکی افواج کے ہاتھوں مرے ہیں۔
اس بات کو اگر اور آسانی سے سمجھنا ہو تو بین الاقوامی میڈیا "cnn.com” کی ایک تحقیق ملاحظہ کیجیے جس کے مطابق صرف سال 2017ء میں شکاگو میں 650 قتل رپورٹ ہوئے۔