کیا آپ جانتے ہیں کہ اوپر کی تصویر میں نظر آنے والا کتا کوئی عام نہیں بلکہ دنیا کا سب سے قیمتی کتا ہے؟
جی ہاں، معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے سرگرم انگریزی کی مشہور ویب سائٹ”wtffunfact.com” کی ایک تحقیق کے مطابق "Tibetan Mastiff” نامی یہ کتا دنیا کا سب سے قیمتی کتا مانا جاتا ہے۔
"nydailynews.com” نامی ویب سائٹ کی تحقیق کے مطابق خالص "Tibetan Mastiff” نسل نایاب ہے۔ اس لیے اس کے دام بھی زیادہ ہیں۔
اس تحقیق میں آگے رقم ہے کہ مذکورہ نسل کا ایک سنہرے رنگ کا "Big Splash”نامی کتا 1.5 ملین ڈالرز میں بِک چکا ہے۔

"بِگ سپلیش نامی یہ کتا اب تک بِکنے والا سب سے مہنگا کتا ہے۔ (Photo: alux.com)

یہ رقم 17کروڑ، 35 لاکھ، 20 ہزار پاکستانی روپیہ بنتی ہے۔ تحقیق میں یہ بات بطورِ خاص رقم ہے کہ یہ اب تک دنیا میں بِکنے والا سب سے مہنگا کتا ہے۔