466 total views, 1 views today

کیا آپ فٹ بال کے اس مشہور کھلاڑی کے بارے میں جانتے ہیں جنہوں نے بچپن میں صرف ایک میچ میں 23 گول کرکے میڈیا کی توجہ حاصل کی تھی؟
انگریزی کی مشہور ویب سائٹ “wtffunfact.com” کی تحقیق کے مطابق ایک 13 سالہ بچے نے “One man army” بن کر فٹ بال کے ایک میچ میں 23 گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو شان دار فتح سے ہمکنار کیا اور ساتھ ہی میڈیا کی توجہ حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوا۔




رونالڈینو خوشگوار موڈ میں۔ (Photo:aisayrismayckel.blogspot.com)

جی ہاں، یہ بچہ کوئی اور نہیں بلکہ رونالڈینو تھا۔ ایک میچ میں 23 گول سکور کرنا کتنی بڑی بات ہے؟ یہ سمجھنا ہو، تو نیچے دی گئی تصویر میں عصر حاضر کے مشہور کھلاڑیوں کا 13 سالہ رونالڈینو سے موازنہ ملاحظہ کیجیے:

فرق صاف ظاہر ہے۔ (photo: trollfootball.me)

وکی پیڈیا کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والے رونالڈینو نے اپنے پروفیشنل کھیل کا آغاز سنہ 1987ء سے کیا تھا اور ریٹائرمنٹ 2018ء کو لی تھی۔




تبصرہ کیجئے