چلیے آج آپ کو جرمنی کی ایک عجیب و غریب رسم کے حوالہ سے بتاتے ہیں۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک تحقیق کے مطابق جرمنی میں جب کسی دلہن کی شادی ہوتی ہے، تو اُسے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت خاندان میں ہی اغوا کر لیا جاتا ہے۔
تحقیق آگے رقم کرتی ہے کہ دولہا کو اغوا شدہ دلہن کی تلاش میں گھر سے نکلنا پڑتا ہے۔ اب یہ دولہا کی تلاش پر منحصر ہے کہ اگر وہ دلہن سے پیار کرتا ہے، تو جلد ہی اُسے ڈھونڈ لیتا ہے۔
تحقیق یہ بھی کہتی ہے کہ دولہا تلاش میں جتنی دیر لگاتا ہے، اتنی ہی اس کی محبت کو کمزور مانا جاتا ہے۔