کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کا کم عمر ترین ارب پتی کس کو مانا جاتا ہے؟
اگر نہیں جانتے، تو چلیے ہم بتا دیتے ہیں کہ "snapchat”کے بانی "Evan Spiegel” کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ دنیا کے سب سے کم عمر ارب پتی ہیں۔
wtffunfact.comکی ایک تحقیق کے مطابق "Evan Spiegel” نے محض 24سال کی عمر میں 1.5 ارب ڈالر کما کر دنیا کے سب سے کم عمر ارب پتی ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
وکی پیڈیا کے مطابق فروری 2018ء میں اس کے کُل اثاچہ جات 4.3 بلین ڈالرز تھے۔
وکی پیڈیا کے مطابق "Evan Spiegel” لاس اینجلس، کیلی فورنیا امریکہ میں 4 جون 1990ء کو پیدا ہوئے ہیں۔