ایک دور تھا کہ جاپانی کھلونے پوری دنیا نہ صرف درآمد کرتی تھی بلکہ مذکورہ کھلونے پسند بھی کیے جاتے تھے مگر کیا آپ کو پتا ہے کہ آج کل چائینہ کی کھلونوں کی مارکیٹ پر بلاشرکتِ غیرے حکمرانی ہے۔
جی ہاں، معلوماتِ عامہ کے حوالے سے سرگرم انگریزی ویب سائٹ "did-you-knows.com” کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق چائینہ پوری دنیا میں تیار ہونے والے کھلونوں کا 70 فی صد تیار کرکے انہیں برآمد کرتا ہے۔