کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں لال رنگ کے کیلے بھی پیدا ہوتے ہیں؟
اگر نہیں جانتے، تو چلیں ہم بتا دیتے ہیں کہ ہرے اور پیلے رنگ کے علاوہ سرخ رنگ کے کیلے بھی پیدا ہوتے ہیں۔
وکی پیڈیا کے مطابق لال رنگ کے کیلے ویسٹ انڈیز اور سنٹرل امریکہ میں پیدا ہوتے ہیں۔
"pintrest.com”پر شائع شدہ دو سطروں پر مشتمل تحقیق لال رنگ کے ان کیلوں کے بارے میں کہتی ہے کہ لال رنگ کے کیلے پیلے رنگ کے مقابلہ میں زیادہ میٹھے ہوتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق ان کیلوں کا ذائقہ "رس بھری” جیسا ہوتا ہے۔