کیا آپ جانتے ہیں کہ آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے چھوٹا قصبہ کہاں واقع ہے اور اس کا نام کیا ہے؟
وکی پیڈیا کے مطابق ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے ایک قصبہ ’’مونووی‘‘ (Monowi) کی آبادی پوری دنیا کی کم ترین آبادی مانی جاتی ہے۔
جی ہاں، آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ پورے قصبہ کی آبادی صرف ایک فرد "Elsie Eiler” پر مشتمل ہے۔
"reuters.com” کی شائع شدہ تحقیق کے مطابق سنہ 2000 عیسوی میں مذکورہ قصبہ کی آبادی دو افراد یعنی "Elsie Eiler” اور اس کے شوہر "Rudy” پر مشتمل تھی۔ بدقسمتی سے”Rudy” سنہ 2004 عیسوی کو مر گیا۔ تب سے "Elsie Eiler” اکیلے اس قصبہ میں رہ رہی ہے۔
"refinery29.com” کی 29 جون 2016ء کی ایک تحقیق کے مطابق "Elsie Eiler” قصبہ میں شراب خانہ چلاتی ہے۔ اس کے علاوہ اس کے شوہر کے نام سے ایک لائبریری بھی منسوب ہے جس میں نایاب کتب ملتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق پورے گاؤں میں اکیلی رہنے والی یہ عورت زیادہ تر آس پاس کے گاوؤں یا قصبوں سے آنے والی رشتہ دارخواتین کے ساتھ گپ شپ میں وقت گزارتی ہے۔