کیا آپ مانتے ہیں کہ اونچی ایڑی والے جوتے مردوں کے لیے تیار کیے گئے تھے؟
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے مشہور انگریزی ویب سائٹ”wtffunfact.com” کی ایک تحقیق میں رقم ہے کہ اونچی ایڑی والے جوتے دراصل مردوں کے لیے تیار کیے گئے تھے۔ خاص کر قصاب اسے جانور ذبح کرتے وقت پہنتے تھے، تاکہ ان کے پاؤں خون آلود ہونے سے بچے رہیں۔
ایک اور انگریزی ویب سائٹ "slate.com” کے مطابق اونچی ایڑھی والے جوتے دسویں صدی عیسوی کے اوائل میں گُھڑ سواری کے لیے تیار کیے گئے تھے۔ دراصل گُھڑ سواری کے موقع پر زین میں ایسے جوتے پہننے کی وجہ سے پاؤں نہیں تھکتے تھے۔