کیا آپ کو پتا ہے کہ اوسط 60 سالہ زندگی میں ہمارے ناخن کتنے لمبے ہوتے ہیں؟
مصنف "Glenn” اور "Susan Toole” اپنی تحقیقی کتاب "Biology the advance learners” میں رقم کرتے ہیں کہ ہماری اوسط 60 یا 65 سالہ زندگی میں ہمارے ہاتھوں کے ناخن تقریباً 28 میٹر لمبے ہوتے ہیں۔
دوسری طرف "timesofindia.indiatimes.com” کی ایک تحقیق کے مطابق ہمارے ہاتھوں کے ناخن، پیروں کے ناخنوں کے مقابلے میں دو چند لمبے ہوتے ہیں۔ سو یہاں پر یہ نتیجہ اخذ کرنا کوئی مشکل کام نہیں کہ ہماری اوسط 60 یا 65 سالہ زندگی میں ہمارے پیروں کے ناخن تقریباً 14 میٹر لمبے ہو پاتے ہیں۔
مذکورہ تحقیق آگے کہتی ہے کہ ہمارے ہاتھوں کے ناخن مکمل طور پر سال میں دو بار کٹنے کے عمل سے گزرتے ہیں جب کہ اس کے مقابلے میں پیروں کے ناخن صرف ایک بار اس عمل سے گزرتے ہیں۔