کیا آپ جانتے ہیں کہ ہمارے اس کرۂ ارض پر ایسے درخت بھی پائے جاتے ہیں جن کا پھل ایک دھماکے کے ساتھ پھٹتا ہے؟
"wtffunfact” نامی ویب سائٹ کی شائع کردہ ایک تحقیق کے مطابق "the Sandbox Tree” جسے "Dynamite Tree” بھی کہتے ہیں کا پھل ایک دھماکے کے ساتھ پھٹتا ہے۔
یہ ہی نہیں اس کے تنے پر نیچے سے لے کر اوپر تک بڑے بڑے زہریلے نشتر بھی ہوتے ہیں۔
وکی پیڈیا کے مطابق یہ درخت شمالی اور جنوبی امریکہ میں پیدا ہوتا ہے۔ اس کی لمبائی تقریباً 60 میٹر یعنی 200 فٹ تک ریکارڈ کی گئی ہے۔