کیا آپ جانتے ہیں کہ ہمارے اس کرۂ ارض پر حشرات (Insects) کی کتنی قسمیں دریافت کی جا چکی ہیں؟
یہ جان کر آپ حیران ہوں گے کہ حشرات کی اب تک دریافت کی جانے والی قسمیں درجنوں نہیں، سیکڑوں اور ہزاروں بھی نہیں بلکہ لاکھوں میں ہیں۔
جی ہاں، "books.google.com.pk” کی ایک تحقیق کے مطابق اب تک کرۂ ارض پر موجود حشرات کی تقریباً 9 لاکھ قسمیں دریافت کی جا چکی ہیں۔
اس تحقیق کے مطابق "Entomologists” یعنی حشرات الارض کا علم رکھنے والے تخمینہ لگا کر کہتے ہیں کہ حشرات کی مختلف قسموں کی تعداد تقریباً ایک کروڑ سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے اور بیشتر کو ابھی دریافت کرنا باقی ہے۔
تحقیق کے مطابق ان حشرات کو سمجھنے کے لیے انہیں 32 مختلف گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔