کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کا بدترین ٹریفک جام کس ملک میں ریکارڈ کیا گیا؟
اگر نہیں پتا، تو چلیے ہم بتا دیتے ہیں کہ دنیا کے بدترین ٹریفک جام کا واقعہ بیجنگ (چائینہ) میں پیش آیا۔
معلوماتِ عامہ کی ویب سائٹ "wtffunfacts.tumblr” کی ایک تحقیق کے مطابق یہ ٹریفک جام 60 میل لمبا تھا اور اسے بحال ہونے میں پورے 11 دن لگے۔
دوسری طرف "forbes.com” اس ٹریفک جام کو 62 میل لمبا اور 12 دن بعد بحال ہونے کا دعویٰ کرتی ہے۔