کیا آپ جانتے ہیں کہ نومولود بچے کے روتے وقت آنکھوں سے آنسو کیوں نہیں نکلتے؟
جی ہاں، "vsp.com” کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق نومولود بچوں کے روتے وقت آنکھوں سے آنسو بالکل نہیں نکلتے۔ یہ اس لیے کہ پیدائش کے بعد اتنی جلدی ان کی آنکھوں میں آنسو بنانے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔ وہ روتے وقت بس ویسے ہی چیختے رہتے ہیں۔
تحقیق میں آگے رقم ہے کہ کچھ بچوں کے 4 ہفتوں بعد، کچھ کے 5, 6, 7 حتی کہ کچھ بچوں کے ٹھیک 11 ہنفتوں کے بعد آنکھوں میں آنسو تیار کرنے کی صلاحیت پیدا ہوجاتی ہے۔ پھر وہ جب بھی روتے ہیں، تو ان کی آنکھوں سے آنسو نکلنے کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔