کیا آپ جانتے ہیں کہ جاپان کے بیشتر سکولوں میں خاکروب کیوں نہیں ہوتا؟
اگر نہیں، تو چلئے ہم بتا دیتے ہیں کہ جاپان کے بیشتر سکولوں میں خاکروب بالکل نہیں ہوتا اور یہ اس لئے کہ وہاں ننھے منے بچے سکول کی صفائی خود کیا کرتے ہیں۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے عجیب و غریب معلومات شائع کرنے والی ایک انگریزی ویب سائٹ "8fact.com” کی تحقیق کے مطابق بچوں سے سکول کی صفائی کا کام اس لئے لیا جاتا ہے کہ ان میں اخلاقیات (Morality) اور نظم و نسق (Decipline) کی پابندی کا شعور اجاگر ہو۔