کیا آپ مانتے ہیں کہ 2022ء کا فٹ بال ورلڈ کپ ایک ایسے شہر میں کھیلا جائے گا، جو اَب تک بنا ہی نہیں ہے؟
ہے نا عجیب و غریب! جی ہاں، 2022ء کا فٹ بال ورلڈ کپ قطر کے شہر ’’لوسیل‘‘ (Lusail)میں کھیلا جائے گا۔
عجیب بات یہ ہے کہ تصویر میں دکھائی دیتا یہ شہر اب سے محض دو سال پہلے تک روئے زمین پر کوئی وجود نہیں رکھتا تھا۔ اس کا تعمیراتی کام زور و شور سے جاری ہے۔
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وکی پیڈیا کے مطابق 2022ء کے فٹ بال ورلڈ کپ تک یہ شہر نہ صرف بن چکا ہوگا بلکہ اس میں 2ل اکھ 60 ہزار لوگوں کی رہائش کی گنجائش بھی ہوگی۔