کیا آپ کو علم ہے کہ سماجی رابطوں کی بیشتر ویب سائٹس چائینہ میں بند ہیں؟
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے عجیب و غریب معلومات شائع کرنے والی انگریزی زبان کی ایک ویب سائٹ "ohmygodfacts.com” کی تحقیق کے مطابق چائینہ میں سماجی رابطوں کی بیشتر ویب سائٹس جن میں "ٹویٹر”، "فیس بک”، "یوٹیوب” اور "سکائپ” بطورِ خاص شامل ہیں، تمام کی تمام غیرقانونی ہیں اور ان کے استعمال پر وہاں مکمل طور پر پابندی عائد ہے۔