کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ کون سا براعظم ہے، جہاں شرح خواندگی سب سے زیادہ ہے؟
آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ وہ براعظم کوئی اور نہیں بلکہ سارا سال برف سے ڈکا رہنے والا "انٹارکٹیکا” ہے جس کا نام سنتے ہی جسم میں سردی کی لہر دوڑ جاتی ہے۔ حالیہ ایک تحقیق میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ دراصل انٹارکٹیکا میں زیادہ تر لوگ ماحول بارے مطالعہ کے حوالے سے وقت گزارتے ہیں۔ وہاں زیادہ تر طالب علم یا اساتذہ اپنا بیشتر وقت ماحولیاتی تغیرات پر اپنے مقالے تیار کرنے کے حوالہ سے مختلف چیزوں کا نزدیک رہ کر مشاہدہ کرنے میں گزارتے ہیں۔ بسا اوقات اس عمل میں سالوں لگ جاتے ہیں۔
انٹارکٹیکا کے بارے میں شائع ہونے والی تحقیق یہ بھی کہتی ہے کہ یہاں پر لوگوں کا IQ لیول باقی ماندہ دنیا کے لوگوں سے زیادہ ہے۔