کیا آپ کو پتا ہے کہ مچھر انسان کو کاٹنے اور خون چوسنے کے ساتھ ساتھ ایک اور برا عمل بھی کرتا ہے؟
"skeptics.stackexchange.com” کی ایک عجیب و غریب تحقیق کے مطابق بیشتر خون چوسنے والے حشرات انسانی جسم پر پیشاب بھی خارج کرتے ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بیشتر حشرات اپنا پیٹ خون سے بھرتے وقت پیشاب اس لئے خارج کرتے ہیں، تاکہ وہ زیادہ خوراک حاصل کر سکیں یعنی زیادہ خون چوس سکیں۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مچھر بھی ان حشرات میں سے ایک ہے جو انسان کو کاٹتے اور خون چوستے وقت پیشاب خارج کرتے ہیں۔