کیا آپ کو پتا ہے کہ پوری دنیا میں لمبی عمر پانے والے صحت مند لوگ کون سے ملک کے ہیں؟
اگر نہیں پتا، تو چلئے ہم بتا دیتے ہیں کہ مذکورہ خوش قسمت لوگ جاپان کے ہیں۔
وکی پیڈیا کے مطابق سال 2015ء میں ہونے والے ایک سروے میں جاپان کے لوگ پوری دنیا سے عمر کی دوڑ میں آگے رہے۔ اس تحقیق میں عجیب و غریب بات یہ بھی ہے کہ مردوں کی اوسط عمر 81.2 سال جبکہ خواتین کی 87.3 سال ریکارڈ کی گئی، یعنی اگر ایک طرف جاپانی لوگ پوری دنیا سے اس دوڑ میں آگے ہیں، تو دوسری طرف جاپانی عورتیں بھی اپنے مردوں سے کافی آگے ہیں۔