کیا آپ کو پتا ہے کہ چیتے کی رات کو چیزیں دیکھنے کی صلاحیت کتنی زیادہ ہے؟

آپ کو یہ جان کر واقعی حیرت ہوگی کہ چیتے کی رات کو دیکھنے کی صلاحیت انسان سے 6 گنا زیادہ ہوتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ چیتا سرِ شام شکار کے لئے نکلتا ہے اور رات گئے تک اپنی تیز نظر کی صلاحیت کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے شکار کو پھنسانے کی کوشش کرتا ہے۔

رات کی تاریکی میں چوں کہ دوسرے جانوروں کی نظر اتنی تیز نہیں ہوتی، اس لئے وہ باآسانی چیتے کی خوراک بنتے ہیں۔