شیر کا نام سنتے ہی جسم میں خوف کی لہر دوڑنے لگ جاتی ہے۔ شیر جسے جنگل کا بادشاہ کہا جاتا ہے، اپنے شکار کو چھیڑ پھاڑ کر ہی بخشتا ہے۔ لیکن حیرت انگیز طور پر ایک بار ایسا بھی ہوا کہ جب جنگلی شیروں کے ایک ٹولے نے لڑکی کی جان بچائی۔ ہوا کچھ یوں کہ جب ایک کمسن ایتھیوپئین لڑکی کو سات مرد بری طرح تشدد کا نشانہ بنارہے تھے، تب وہاں اچانک جنگلی شیروں کا ایک ٹولہ نمودار ہوا۔ شیروں کو اپنی جانب آتا دیکھ کر سب بھاگ گئے اور یوں ایک کمسن بچی کی جان بچ گئی۔