معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق سنہ 1958ء کو دو پائلٹوں "Robert Timm” اور "Jim Cook” نے دو مہینے سے زیادہ تک کے عرصے کے لیے لینڈنگ کیے بغیر ہوائی جہاز اُڑائے رکھ کر ریکارڈ قائم کیا۔ جب بھی ہوائی جہاز میں تیل ڈلوانا ہوتا، تو ایک ٹرک جہاز کے ساتھ دوڑ کر تیل ڈلوایا جاتا۔
ویب سائٹ کے مطابق آج تک مذکورہ ریکارڈ کوئی توڑ نہیں پایا ۔
"disciplesofflight.com” کے مطابق مذکورہ پائلٹوں نے پورے 64 دن، 22 گھنٹے اور 19 منٹ تک جہاز کو اُڑائے رکھا۔دونوں پائلٹوں کا تعلق "Las Vegas” سے تھا۔