کیا آپ جانتے ہیں کہ روئے زمین پر شہد وہ واحد خوراک ہے جو ہزار سال پڑی رہنے  سے بھی خراب نہیں ہوتی؟
"nationalgeographic.com” کے مطابق جب اہرام مصر کی کھدائی جاری تھی، تو وہاں تین ہزار سال پرانا شہد ملا۔ حیرت انگیز بات یہ تھی کہ مذکورہ شہد اس روز بھی کھانے کے لائق تھا۔
مذکورہ ویب سائٹ کی تحقیق کے مطابق قدیم مصر میں شہد کو خوراک کے علاوہ دیوتاؤں کو نذرانے کے طور پر دیا جاتا تھا۔