27 نومبر 2021ء کے "Dawn Young World” کے مطابق برطانیہ کے "Merlin Batchler” نے تصویر میں نظر آنے والے ٹینک کو آن لائن خریدا اور اس کو ٹیکسی میں تبدیل کیا۔
تفصیلات کے مطابق موصوف اپنے ’’ٹینک ٹیکسی‘‘ میں فی ٹرپ (Trip) ایک ہزار امریکی ڈالر لیتے ہیں۔ ’’ٹینک ٹیکسی‘‘میں فی الحال دو قسم کی تقریبات (شادی بیاہ اور جنازہ) کی اجازت ہے۔ اس کے مالک کہتے ہیں کہ مستقبلِ قریب میں سالگرہ اور اس جیسی دیگر تقریبات کا لائسنس حاصل کرکے ’’ٹینک ٹیکسی‘‘ کی سواری کا لطف زیادہ لوگ اٹھا سکیں گے۔