برجِ خلیفہ اس لحاظ سے ایک منفرد عمارت ہے کہ اس میں 30 ہزار رہائشی اپارٹمنٹ، ہوٹل، ایک جھیل، 19 رہائشی ٹاؤر، 48 کنال پر محیط باغات، ریسٹورنٹ، دفاتر، شاپنگ سنٹر، فٹنس سنٹر اور 158ویں منزل پر دنیا کی بلند ترین خوب صورت مسجد اپنی پوری شان کے ساتھ جلوہ افروز ہے۔
اس عمارت کی منزلوں کو کچھ اس ترتیب سے رکھا گیا ہے کہ اوپر والی منزلوں پر رہائشی فلیٹس درمیان کی منزلوں کو مختلف دفاتر جب کہ نچلی منزلوں کو شاپنگ مال اور ریسٹورنٹ کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
برجِ خلیفہ کو ایک یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس میں نصب دنیا کی جدید اور تیز ترین لفٹوں کا نیٹ ورک نصب کیا گیا ہے۔ ان کی تیز رفتاری کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ 65 کلومیٹر فی گھنٹا کے حساب سے چلتی ہیں۔
(خاور نیازی کے تحقیقی مقالہ ’’دنیا کی بلند ترین عمارت‘‘ سے مقتبس)