پڑوسی ملک بھارت (India) میں چائے پینے کا ایسا کپ تیار کرلیا گیا ہے، جسے چائے پینے کے بعد کھایا بھی جاسکتا ہے۔ اسے ’’بسکٹ کپ‘‘ (Biscuit Cup) کا نام دیا گیا ہے۔ بھارتی شہر ’’کولہا پور‘‘ کے تین نوجوانوں نے کچرے میں کمی اور آلودگی پر قابو پانے کے لیے بسکٹ اور دیگر اجزا پر مشتمل یہ کپ تیار کیا ہے۔ ان نوجوانوں نے ’’ایڈیبل کٹلری‘‘ (Edible Cutlery) کے نام سے برانڈ قائم کیا ہے، جس میں وہ ایسے برتن تیار کرتے ہیں، جنہیں کھایا جاسکے، تاکہ ڈسپوزایبل برتنوں سے ہونے والے کچرے میں کمی آسکے۔

تصویر میں نظر آنے والی یہ تمام اشیا استعمال کے بعد باقاعدہ طور پر بسکٹ کی طرح کھائی جاسکتی ہیں۔

اگر کوئی یہ برتن نہ کھانا چاہے، تو جانوروں کو کھلایا جاسکتا ہے۔
(ماہنامہ ہمدرد نونہال (ماہِ جولائی 2021ء) صفحہ نمبر 176 سے انتخاب)