کیلی فورنیا (امریکہ) کے ایک علاقے ’’کیمرون ائر پارک اسٹیٹ‘‘ (Cameron Airpark Estates) میں گھروں کے آگے ہوائی جہازوں کی پارکنگ کا انتظام ہے۔ یہاں 124 گھر ہیں، جن میں 104 گھروں میں اپنے ذاتی ہوائی جہازہیں۔ بعض گھر میں کئی چھوٹے جہاز موجود ہیں۔یہاں کی سڑکیں غیر معمولی طور پر چوڑی ہیں، جہاں ہوائی جہاز اور کاریں ایک ساتھ آسانی سے گزر سکتی ہیں۔ بعض جگہ سڑک رن وے سے زیادہ وسیع ہے۔ یہاں رہنے والے اپنے دفتر بھی ہوائی جہاز میں جاتے ہیں۔
(ماہنامہ ہمدرد نونہال (ماہِ جولائی 2021ء) صفحہ نمبر 175 سے انتخاب)