46 total views, 1 views today

یہ 2003ء ورلڈ کپ کی بات ہے کہ پاکستان کے اُس وقت کے سٹار بلے باز انضمام الحق نے اُس ورلڈ کپ کے لیے بھرپور محنت کی اور ٹرینر کے کہنے پر اپنا19 کلو وزن کم کیا۔ کیوں کہ ان دنوں زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے انضمام اکثر رن آؤٹ ہورہے تھے۔ مخالف ٹیموں نے جب دیکھا کہ انضمام الحق تو بڑے فٹ اور سمارٹ ہوکر آئے ہیں، تو وہ زبردست بلے بازی کریں گے لیکن اس ورلڈکپ میں وہ رنز کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور19 کلو وزن کم کرنے کے باوجود پورے ورلڈکپ میں صرف19 رنز ہی بناپائے ۔ اس کے بعد انضمام الحق نے اپنا وزن کم کرنے کی کوشش نہیں کی۔
(طیب رضوی کی تحریر ’’کھلاڑیوں کی یادیں‘‘ سے انتخاب)




تبصرہ کیجئے