خلیجِ بنگال میں واقع سینٹینل جزیرے کے لوگ گذشتہ ہزاروں سالوں سے باقی دنیا سے کٹ کر اپنی زندگی تنہائی میں گزار رہے ہیں۔ اگر باہر کی دنیا سے کوئی بھی ان کی تنہائی میں خلل ڈالنے کی کوشش کرے، تو اسے قتل کر دیا جاتا ہے۔ بھارتی فضائیہ اس جزیرے کی کبھی کبھار فضائی نگرانی کرتی ہے۔ پچھلے کچھ سالوں میں اس جزیرے کے لوگوں کی نسل میں کافی کمی دیکھی گئی ہے۔
(تصور شہزاد کے تحقیقی مقالہ ’’پانچ مقامات جہاں انسانوں کا داخلہ منع ہے‘‘ سے انتخاب)